Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کے حوش بکر اور حارة یمن میں چھاپے ،451گرفتار

مکہ مکرمہ ۔۔۔مکہ مکرمہ کی پولیس نے متعدد سرکاری اداروں کے تعاون و اشتراک سے سیکیورٹی آپریشن کر کے اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے 451تارکین کو گرفتار کر لیا ۔ مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ حوش بکر اور حارة یمن میں چھاپے مارے گئے تھے ۔ صبح سوےرے تک کارروائی جاری رہی ۔مکہ مکرمہ پولیس غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی پکڑ دھکڑ کےلئے مہم چلائے ہوئے ہے ۔ متعدد محلوں میں چھاپے مارے جا چکے ہیں ۔ دیگر کےخلاف کارروائی کا پروگرام ہے ۔
 

شیئر: