لندن.... برطانیہ میں کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ صرف چند راتوں کی خراب نیند آپ کی صحت خراب کر سکتی ہے ۔یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں ایک تجربہ کیا گیا جس میں پوری نیند کرنے والے رضاکاروں کو شامل کیا گیا۔پہلی 3 راتوں میں انہیں 8 گھنٹے کی نیند پوری کرنے دی گئی، جبکہ اس کی اگلی 3 راتوں میں ان کی نیند کو 4 گھنٹوں تک محدود کر دیا گیا، جس کا نتیجہ یہ سامنے آیا کہ ان میں اضطراب، ذہنی دباﺅاورمایوسی میں اضافہ ہوا، دماغی خلل اور عدم اعتماد کے جذبات بھی پیدا ہوئے۔تحقیقات کے مطابق خراب نیند سے خون میں شوگر کی مقدار بگڑ جاتی ہے اور اس کے علاوہ ڈی این اے پر بھی برے اثرات پڑتے ہیں۔