Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہر وقت بچوں کوڈانٹ ڈپٹ اچھی بات نہیں، ماہر نفسیات

لندن .... بچوں کی دیکھ بھا ل کے حوالے سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہر وقت بچوں کو ڈانٹ ڈپٹ کرنا یا انہیں سرزنش کے طور پر پیٹنا انتہائی غلط عمل ہے مگر والدین کو یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ اگر وہ ایسا ہی سلوک ان بچوں سے کرتے رہے تو انکانا پختہ ذہن ایسے تادیبی اقدامات کا غلط مطلب نکال سکتا ہے۔ بچوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے انتہائی ماہر سمجھی جانے والی خاتون شیران وٹ کا کہناہے کہ ہر وقت بچوں کے پیچھے پڑے رہنا غلط رویہ ہے اس سے نہ تو بچے ڈسپلن سیکھتے ہیںاور نہ ہی انکی نشوونما اچھے طور پر ہوتی ہے۔ رپورٹ میں ان ماﺅں کو بھی خبردارکیا گیا ہے جو اپنے بچوں کو کبھی کبھار جھاپڑ رسید کرتی ہیں۔واضح ہو کہ بچوں پر مظالم کے حوالے سے گزشتہ دنوں جو رپورٹ آئی تھی اس نے پوری قوم کو چونکا دیا تھا۔ جاری ہونے والی تصاویر میں کچھ لوگ اپنے بچوں کی ہتھیلی پر چھڑی سے سزا دیتے نظر آرہے ہیں کوئی انہیں دھول دھپے جماتا ہے اور کوئی انکے کان پکڑکر اذیت دیتا ہے وہ یہ سب کچھ بچوں کی تربیت کے نام پر کرتے ہیں حالانکہ وہ اس طرح بچوں کو ضائع کرتے جارہے ہیں۔ والدین کو چاہئے کہ وقت کے ساتھ رہیں ۔30سال قبل بچوں کو مارنا کسی حد تک درست تھا مگر اب یہ قانون برداشت کرتا ہے اور نہ ہی بچے اور معاشرہ بھی اسے اب بہتر نہیں سمجھتا۔

شیئر: