Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3 چینی طالبعلموں پر کار چڑھادی

 پیرس ۔۔۔ فرانس کے شہر ٹولوز میں ایک شخص نے 3 چینی طالبعلموں پر اپنی کار چڑھادی۔فرانسیسی حکام کے مطابق کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس نے جان بوجھ کر چینی طالب علموں کو نشانہ بنایا۔حکام کے مطابق واقعہ دہشت گردی نہیں ۔گرفتار شخص نفسیاتی مسائل کا شکار ہے ، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ زخمی چینی طالبعلموں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

 

شیئر: