Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 فرانس کے ساتھ تجارت کا حجم 10 بلین یورو سے زیادہ ہے: خالد الفالح

’سعودی عرب میں فرانس کی براہ راست سرمایہ کاری کا کل حجم 17 بلین یورو ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینئر خالد الفالح نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا فرانس کے ساتھ تجارتی حجم 10 بلین یوروسے زیادہ ہے۔
سبق ویب سا ئٹ کے مطابق سعودی ، فرانس انویسٹمنٹ  فورم سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا ہے کہ ’گزشتہ سال 2023 میں فرانس نے سعودی عرب میں تین بلین یورو کی سرمایہ کاری کی ہے‘۔
’سعودی عرب میں فرانس کی براہ راست سرمایہ کاری کا کل حجم 17 بلین یورو ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’فرانس ، سعودی عرب میں سرمایہ کاری کرنے والا دوسرا بڑاملک ہے‘۔
انجینئرخالد الفالح نے کہا ہے کہ ’ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ فرانس کی 300 کمپنیاں وزارت سرمایہ کاری میں رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 30 کمپنیوں نے ریاض میں علاقائی دفتر بھی بنالیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب گرین اینیشیٹو کے چیلنجز سے نمٹنے کی پوری استعداد رکھتا ہے‘۔
 

شیئر: