بحرین: پائپ لائن میں آتشزدگی تخریبی کارروائی کا نتیجہ ہے، وزیر داخلہ
منامہ: بحرینی وزیر داخلہ جنرل شیخ راشد بن عبد اللہ آل خلیفہ نے کہا ہے کہ بوری میں پٹرول پائپ لائن میں آتشزدگی تخریبی کارروائی کا نتیجہ اور انتہائی خطرناک دہشت گردی ہے۔اس کا مقصد ریاستی سلامتی ، اس کی تنصیبات اور عوام الناس کو نقصان پہنچانا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ شہری دفاع کے اہلکاروں نے آگ بجھانے میں نہایت مہارت سے کام لیا۔ بابکو کمپنی اور عام شہریوں نے بھی آگ بجھانے میں مدد کی ۔ملک میں تخریب کاری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔