Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض :ٹیلی کمیونیکشن سیکٹر میں سعودائزیشن کی خلاف ورزیاں

 ریاض .... وزارت محنت کی تفتیشی ٹیموں نے ٹیلی کمیونیکشن سیکٹر میں سعودائزیشن کی خلاف ورزی پر متعدد دکانوں کو بند کر دیا ۔ سبق نیوز نے وزار ت محنت و سماجی بہبود آبادی کی جانب سے جاری خبر کے حوالے سے لکھا ہے کہ وزار ت کو اطلاع ملی تھی کہ ریاض کے علاقے البطحا میں موبائل فروخت کرنے والی دکانوں میں غیر ملکی افراد بدستور کام کررہے ہیں ۔ اطلاع ملنے پر وزارت کی تفتیشی ٹیم نے البطحا کی مارکیٹ کا دورہ کیا اور ان دکانوں کو سربمہر کردیا جہاں سعودائزیشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر ملکی افراد کو متعین کیا گیا تھا۔ واضح رہے مملکت میں ٹیلی کمیونیکشن سیکٹر کومکمل طور پر سعودیوں کےلئے مختص کیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں وزارت محنت نے مرحلہ وار موبائل ٹیلی فون کی فروخت ، اصلاح و مرمت کی دکانوں میں سعودائزیشن کو نافذکیا تھا ۔ پہلے مرحلے میں 6 ماہ کا وقت دیا گیا تھا جس میں 50فیصد سعودیوں کو اس سیکٹر میں ملازمت دینا لازمی تھا ۔ دوسرے مرحلے جس میں 100 فیصد سعودائزیشن کی جانی تھی کےلئے بھی 6 ماہ کا وقت دیا گیا تھا ۔ مجموعی طور پر ایک برس کی مہلت کے بعد وزارت محنت کی جانب سے مملکت میں قائم تمام موبائل مارکیٹو ں میں تفتیشی کارروائیاں شروع کر دی گئیں تاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکے ۔ 

شیئر: