Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی مہمانوں کے چوتھے گروپ کا کنگ فہد قرآن کمپلکس کا دورہ

خادم حرمین شریفین گیسٹ پروگرام کے تحت آنے والے شاہی مہمانوں کے چوتھے گروپ نے کنگ فہد قرآن کمپلکس کا دورہ کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق چوتھے گروپ میں 250 افراد شامل ہیں جو جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور آسٹریلیا کے 14 ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
ان ملکوں میں پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، مالدیپ، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، جارجیا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور روس شامل ہیں۔
 
یہ دورہ جو رمضان کے آغاز کے ساتھ ہوا شاہی مہمان قرآن کمپلکس کے مختلف شعبوں میں گئے۔  قرآن پاک کی طباعت کے مختلف مراحل کا مشاہدہ کیا اور معلومات حاصل کیں۔ 
 انہیں قرآن پاک کے تحفظ کےلیے کی جانے والی کوششوں اور مختلف زبانوں میں اس کے ترجمے کے بارے میں بھی بتایا گیا۔
کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلکس سالانہ دو کروڑ نسخے تیار کیے جاتے ہیں۔ کمپلیکس میں قرآن پاک کا 76 زبانوں میں ترجمہ اور خصوصی ایپلی کیشنز تیار کی ہیں جو مسلمانوں کو قرآن پڑھنے اور سمارٹ فونز پر مختلف ملکوں کے افراد کو قرآن سننے کے قابل بناتی ہیں۔
دورے کے اختتام پر کمپلکس کے عہدیداروں نے مہمانوں کو قران پاک کے نسخے تحفے میں دیے۔
 واضح رہے 66 ملکوں کے ایک ہزار عمرہ زائرین کی میزبانی کی جا رہی ہے، جو چار گروپوں میں سعودی عرب پہنچے۔

 

شیئر: