ریاض....سعودی آرامکو اور بحرینی بابکو کمپنیوں کے کارکن دونوں ملکوں کے درمیان پٹرول کی ترسیل ریکارڈ وقت میں بحال کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ پٹرول پائپ لائن پر تخریبی حملے کے باعث پٹرول کی ترسیل محدود وقت کیلئے معطل ہوگئی تھی۔ بحرینی کمپنی بابکونے پٹرول کی ترسیل کی بحالی کیلئے غیر معمولی مساعی صَرف کرنے پر بحرینی وزارت داخلہ ، امن و سلامتی و شہری دفاع کی ٹیموں کا شکریہ ادا کیا ہے۔