Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پوٹین کے ریمارکس سے ٹرمپ کی دوری

ہنوئی ۔۔۔امریکی صدر ٹرمپ نے ایک دن بعد ہی روس کے صدر پوٹین کے ان ریمارکس سے دوری اختیار کرنے کی کوشش کی کہ پوٹین بھی امریکی انتخابات میں مداخلت کی باتوں کو مسترد کرتے ہیں اور آیا وہ صدر پوٹین کے ان ریمارکس سے متفق ہیں ۔ ویتنام میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں انتخابات میں مداخلت کے بارے میں پوٹین کے جواب پر کوئی بحث مباحثہ میں دلچسپی نہیں رکھتا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹرمپ کے ریمارکس پر امریکہ میں خاصی کڑوی نکتہ چینی کی گئی تھی کیونکہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیاں کافی عرصے سے کہہ رہی ہیں کہ انتخابات میں مداخلت کی گئی تھی ۔ اب ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ بات چھوڑیں کہ میں پوٹین کے بیان پر یقین کرتا ہوں یا نہیں لیکن اپنی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ ہوں ۔

 

شیئر: