Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مریم نواز کے ٹوئٹس ،جلتی پر تیل

اسلام آباد. .. سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئٹس روکنے کے لئے اپنے چچا شہباز شریف کا مشورہ مستردکردیا ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نوز شریف اور شہباز شریف کی ون آن ون ملاقات میں وزیر اعلی پنجاب نے حدیبیہ پیپر کیس دوبارہ کھولے جانے کے معاملے پر مشارت کی ۔ اس دوران شہباز شریف نے کہا کہ آپ سمیت مریم نواز اداروں کے حوالے سے کوئی بات نہ کریں بالخصوص مریم بی بی کے ٹو ئٹ جلتی پر تیل کا کام کر رہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے یقین دلایا کہ وہ اس معاملے پر مریم سے بات کریں گے تاہم مریم نواز مشورہ مسترد کرتے ہوئے ٹوئٹس کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

شیئر: