Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرائے نام رکھنا درست نہیں، شیخ المنیع

ریاض ....سعودی سربرآوردہ علماءبورڈ کے رکن شیخ عبداللہ المنیع نے کہا ہے کہ بچوں کے غیر ملکی نام رکھنے درست نہیں۔ جو لوگ ایسا کررہے ہیں وہ احساس کمتری میں مبتلا ہیں۔ مسلمانوں کو اس احساس سے بچنا چاہئے اور انہیں اسلامی نام رکھ کر سربلندی محسوس کرنی چاہئے۔ وہ الرسالہ چینل پر مخصوص پروگرام میں غیر ملکی نام رکھنے سے متعلق ایک استفسار کا جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ مسلمان ایسے نام رکھیں جنہیں اسلامی تاریخ میں عزت، سربلندی کیساتھ یاد کیا جاتا ہو۔ خلفائے راشدین، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور ان جیسی عظیم ہستیوں کے ناموں سے اپنے بچوں کو منسوب کرنا زیادہ بہتر ہے۔
 

شیئر: