Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بعض لبنانی چینلز کی نشریات اچانک بند؟

ریاض ... سعودی وزیر مملکت برائے امور خلیجِ عربی ثامر السبھان نے انکشاف کیا ہے کہ لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد الحریری کے المستقبل نیٹ ورک کو دیئے گئے انٹرویو کو دکھاتے وقت لبنان کے کئی چینلز نے نشریات کا سلسلہ معطل کردیا۔ سعد الحریری نے جب سعودی عرب میں اپنے قیام سے متعلق حزب اللہ کے دعوﺅں کی حقیقت طشت از بام کرنا شروع کیں او رلبنان کو بھاری مصائب میں ملوث کرنے کی حزب اللہ کی کوششوں سے پردہ اٹھایا تو مخصوص چینلز نے اپنی نشریات معطل کردیں۔ السبھان نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے توجہ دلائی کہ جھو ٹ بولنے والوں نے اپنے جھوٹ پر پردہ ڈالنے کیلئے نشریات کو معطل کرنے کا سہارا لیا۔

شیئر: