Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ینبع میں 53کاروں کے چور گرفتار

 ینبع ..... ینبع میں 53کاریں چوری کرنے والے گرفتار کرلئے گئے۔ انکے قبضے سے گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کیلئے استعمال کئے جانے والے آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مدینہ منورہ ریجن کے سیکیورٹی دستے کا کہناہے کہ ان میں سے ایک کا تعلق سعودی عرب اور دوسرے کا غیر ملک سے ہے۔ دونوں عمر کے تیسرے عشرے میں ہیں۔ یہ گاڑیاں چوری کرنے اور توڑ پھوڑ کرنے کے ماہر تھے۔ دونوں نے اقبال جرم کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب تک 53گاڑیاں چوری کرچکے ہیں۔
 

شیئر: