نئے ڈرائیونگ ضوابط کب سے لاگو ہونگے؟
ریاض ....محکمہ ٹریفک نے واضح کیاہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کا نیا نظام 15ربیع الاول 1439ھ سے نافذ ہوگا۔ ڈرائیونگ لائسنس یافتہ سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو تجدید کراتے وقت تربیتی کورس کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ پابندی نئے ڈرائیوروں کیلئے مقرر کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تربیتی کورس کے تحت روزانہ زیادہ سے زیادہ 3گھنٹے ڈرائیونگ اسکول میں لگانا ہونگے۔ ڈرائیونگ نہ جاننے والوں کو 120گھنٹے ،اچھی ڈرائیونگ نہ کرنے والے ایسے امیدواروں کو 90گھنٹے کا تربیتی کورس کرنا ہوگا جنہیں ڈرائیونگ لائسنس لئے 2سال نہیں ہوئے ہونگے۔ جو لوگ ڈرائیونگ لائسنس لینا چاہتے ہوں اچھی ڈرائیونگ کرتے ہوں اور خصوصی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے ہوئے ہوں انہیں 2برس ہوچکے ہوں انہیں 30گھنٹے کی تربیت لینا ہوگی۔ ڈرائیونگ لائسنس کی درخواست دینے والے ایسے افراد کو 30گھنٹے کی تربیت لینا ہوگی جونجی کار اچھی طرح سے چلا رہے ہونگے۔ علاوہ ازیں ایسے لوگ جو نجی کار ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا چاہیں گے اور اچھے ڈرائیور نہیں ہونگے انہیں 90گھنٹے کا تربیتی کورس کرنا ہوگا۔