Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرن جوہر نئی مشکل میں،محمد رفیع کی توہین کا الزام

ممبئی: بالی ووڈ ہدایتکار کرن جوہر نئی مشکل میں پھنس گئے۔ نئی فلم “اے دل ہے مشکل” میں گلوکار محمد رفیع کی گلوکاری کی توہین کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اداکاررنبیراورانوشکا شرما کے درمیان مکا لمہ کہ “محمد رفیع گاتے نہیں بلکہ روتے ہیں” محمد رفیع کے خاندان سمیت ان کے لاتعداد مداح غصے میں ہیں۔ محمد رفیع کے بیٹے شاہد رفیع نے کہا کہ اس ڈائیلاگ کی فلم میں کوئی جگہ نہیں بنتی تھی تو پھراسے فلم میں کیوں شامل کیا گیا۔ محمد رفیع کس قسم کے گلوکارتھے، کیا کرن جوہرکواس بات کا اندازنہیں۔ کرن جوہرسے یہ توقع نہیں تھی کہ وہ میرے والد کی توہین کریں گے ۔میرے والد ایک گلوکارنہیں بلکہ گلوکاری کا ادارہ تھے۔شاہد رفیع نے مزید کہا کہ لاتعداد مداحوں کی جانب سے پیغامات موصول ہورہے ہیں کہ اس ڈائیلاگ کو حذف کرائیں، جس کے لئے سینسربورڈ کے چیف سے رابطہ کروںگا۔
 
 

شیئر: