مادھوری دکشت کی عمر تقریباً 50 سال ہونے کے باوجود انکی خوبصورتی کا مقابلہ بالی وڈ کی کوئی اور اداکارہ آج تک نہیں کر سکی تاہم ان سے مشابہت رکھنے والی ٹی وی اداکارہ نکی انیجا والیا کا کہنا ہے کہ وہ مادھوری سے زیادہ خوبصورت ہیں۔ نکی انیجا والیا نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ ہمیشہ یہی سنتی رہی ہیں کہ وہ مادھوری سے زیادہ خوبصورت ہیں۔ جاندار اداکاری اور دلکش مسکراہٹ کے باعث کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی مادھوری کا شماربالی وڈکی خوبصورت اداکارائوں میں ہوتا ہے۔ہندوستانی ڈراموں کو پسند کرنے والوں کے لئے نکی انیجا کانام نیا نہیں ۔نکی ہندوستانی ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل بات بن جائے گی، میں موجود ہیں۔