Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وینزویلا ’’دیوالیہ ‘‘قرار دیدیا

واشنگٹن۔۔۔ معاشیاتی کریڈٹ ریٹنگ دینے والے عالمی ادارے سٹینڈرڈ اینڈپوئر(ایس اینڈ پی)نے وینزویلا کی کریڈٹ ریٹنگ انتہائی کم  ’’ڈی‘‘کرتے ہوئے اس کو ’’منتخب دیوالیہ ‘‘قرار دیدیا ۔ایس اینڈ پی نے کہاکہ اس نے وینزویلا کی جانب سے اپنے گلوبل بانڈز کی200  ملین ڈالر کی عدم ادائیگی کے پیش نظر کریڈٹ ریٹنگ دی ہے۔ایس اینڈ پی نے کہاکہ ونیزویلا اپنے دوبانڈز کی ادائیگیوں کا 30 دن کا گریس پریڈ گزار چکا ہے اس لئے اس کو ’’ڈی‘‘ریٹنگ دیدی گئی ہے اور طویل المدتی فارن کرنسی سوورن کریڈٹ ریٹنگ ’’سیلیکٹیو ڈیفالٹ ‘‘کر دی گئی ہے۔ 
 
 

شیئر: