Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی سفارتکاروں اور کمیونٹی ممبران کے اعزاز میں عشائیہ

چوہدری فریاد کی عملی زندگی کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
  ریاض ( ذکاء اللہ محسن) معروف پاکستانی تاجر چوہدری فریاد احمد نے سفارت خانہ پاکستان کے افسران اور کمیونٹی ممبران کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے ملٹری اتاشی بریگیڈیئر شاہد منظور، گروپ کیپٹن ارشد مختار، ویلفئیر اتاشی عبدالشکور شیخ،کمیونٹی ویلفیئر اتاشی محمود لطیف اور ان کے اہلخانہ نے شرکت کی۔ کمیونٹی ممبران میں اوورسیز پنجاب ایڈوائزری کونسل کے ممبر شیخ سعید احمد راشد محمود بٹ،محمود باجوہ، عدنان اقبال بٹ، عمران ججوی، بزم ریاض کے تصدق گیلانی، ریاض راٹھور، بابائے ریاض قاضی اسحاق میمن، ذیشان میمن، سجاد چوہدری، پاکستانی اسکول کے پرنسپل طاہر رضا، محمد اصغر چشتی ،عابد حسین، مخدوم امین تاجر، احسن عباسی،عابد شمعون چاند، الیاس رحیم، محمد کاشف اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔ آخر میں مجلس پاکستان کے صدر رانا رﺅف نے دعا کرائی کہ اللہ تعالیٰ، چوہدری فریاد کی شادی کو کامیاب بنائے اور زندگی بھر آسانیاں عنایت فرمائے ،انکی شادی آئندہ ماہ ہوگی۔

شیئر: