Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردو کی خدمات پر طارق مشخص کیلئے شیلڈ

جدہ (امین انصاری)اردو اکیڈمی جدہ کے وفد نے اردو نیوز کے دفتر میں ایڈیٹر انچیف طارق مشخص کو اردو کی بے مثال خدمات پر اکیڈمی کی جانب سے شیلڈ پیش کی اور انکی شال پوشی کی ۔ اکیڈمی نے یہ شیلڈ 12 نومبر کو قونصلیٹ جنرل ہند میں منعقدہ 17 ویں جلسہ یوم تعلیم کے سلسلے میں پیش کی جس میں طارق مشخص مہمان خصوصی تھے ۔ تصویر میں اکیڈمی کے خازن حافظ محمد عبدالسلام اور کارگزار صدر شیخ ابراہیم نے ایڈیٹر انچیف کو شیلڈ پیش کی۔ جنرل سیکریٹری سلیم احمد فاروقی نے شال پوشی کی ۔ اس موقع پراکیڈمی کے ذمہ داران سید محمد خالد حسین مدنی اور محمد لیاقت علی خان اور نیوز ایڈیٹر اردو نیوز ابصار سید بھی موجود تھے ۔ 

شیئر: