ریاض .... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے منگل کو ریاض کے قصر یمامہ میں انطاکیہ اور تمام مشرقی ممالک میں مارونیوں کے لبنانی مذہبی پیشوا ماربشارا بطرس الراعی ملاقات کی۔ انہوں نے سعودی عرب اور لبنان کے برادرانہ تعلقات ، رواداری کے فروغ، تشدد، انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف مہم میں مذاہب اور تہذیبوں کے کردار کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی۔