Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے زیر اہتمام ٹریننگ سیشن

 کویت.... پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت پاکستانی کمیونٹی کی واحد تنظیم ہے جو کویت میں موجودافراد کو روزگار کی تلاش میں معاونت اور بہترین روزگار کی تلاش میں اہم کردارادا کر رہی ہے۔ انسانیت کی بے لوث خدمت کے جذبے کے تحت جہاں یہ فورم بہترین حصولِ رزق میں مددگار ثابت ہوتا ہے، وہیں پر گاہے بگاہے مختلف اوقات میں دور حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کےلئے مختلف نوعیت کی ٹریننگزکا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ 
ٹریننگز کے اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے گزشتہ دنوں پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے بینر کے تحت CCNAکی ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا۔ اس ٹریننگ سیشن میں پاکستانیوں کے علاوہ دوسرے ممالک کے افراد بھی شرکت کر رہے ہیں۔
ٹریننگ کے آغاز پر بانی و صدر پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت محمد عرفان عادل نے تمام شرکاءکو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت تعلیمی میدان میں اپنے پاکستانی بھائیوں کےلئے ہر قسم کے تعاون کےلئے تیا رہے اور مستقبل قریب میں مختلف ٹریننگزکا باقاعدہ آغاز کر دیا جائےگا۔ انہوں نے انسٹرکٹر طاہر محمود کی کاوشوں کو سراہا۔ ٹریننگ سیشن کم و بیش 2ماہ تک جاری رہےگا۔ اس ٹریننگ کے انسٹرکٹر طاہر محمود، شکیل مغل اور کوآرڈِنیٹر محمد عمران خان ہیں۔ 
 

شیئر: