Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی پھر اجازت

  اسلام آباد...سپریم کورٹ نے ڈاکٹرعاصم کو علاج کیلئے پھر بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ۔ ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست منظور کرلی ۔جسٹس فائزعیسیٰ اورجسٹس مشیر عالم نے درخواست کی سماعت کی۔ ڈاکٹرعاصم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پہلے بھی عدالت کی اجازت سے بیرون ملک گئے اور واپس آگئے تھے ۔ وطن واپسی پر دوبارہ ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔جسٹس فائزعیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ سنگین غداری سمیت کئی مقدمات کے ملزم باہر بیٹھے ہیں۔ باہر بیٹھ کر بہت بڑے بڑے کام ہو رہے ہیں۔وفاق تمام ملزمان کے ساتھ یکساں سلوک کیوں نہیں کرتا۔ جسٹس فائز عیسیٰ نے استفسارکیا کہ بیرون ملک سے ملزمان کی واپسی کیلئے اقدامات کئے گئے۔ قانون کا معیارسب کیلئے یکساں کیوں نہیں ۔ 

شیئر: