Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تربت کے واقعہ میں ملوث دہشت گرد ہلاک

  راولپنڈی .. سیکیورٹی فورسزنے تربت میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 15 افراد کے قتل میں ملوث ایک دہشت گرد کو ہلاک اور3 کو گرفتار کرلیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر بلیدہ کے قریب گاوں عبدالرحمان میں کالعدم گروپ بلوچستان لبریشن کے دہشت گرد وں کا محاصرہ کیا تو فائرنگ کی گئی ۔فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد یونس توکلی مارا گیا۔یونس توکلی بی ایل ایف کے8 بڑے کمانڈروںمیں سے ایک تھا۔واضح رہے کہ تربت سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے15افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں ملی تھیں۔ انہیں انتہائی قریب سے گولیاں ماری گئیں ۔دریں اثناء آپریشن ردالفساد کے تحت ڈیرہ بگٹی، اوچ، چمن میں کارروائیوں کے دوران 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بارودی سرنگیں اور بڑی تعدادمیں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔

شیئر: