Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’پدماوتی‘‘ کو ریلیز سے کوئی نہیں روک سکتا، دیپیکا

بالی وڈاداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ ’’پدماوتی‘‘ کے حوالے سے ہم صرف سنسر بورڈ کو جواب دہ ہیں، اس کے علاوہ فلم کو ریلیز سے کوئی نہیں روک سکتا۔ایک  انٹرویو میں دیپیکا پڈوکون نے کہا کہ جب انہوں نے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا تو انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ وہ سنجے لیلا بھنسالی جیسے منجھے ہوئے ہدایتکار کی فلم میں بطور ہیروئن کام کریں گی لیکن اب وہ فلم پدماوتی کی ریلیز کی تیاری کررہی ہیں اور انہیں یقین ہے کہ فلم ریلیز ہونے کے بعد تنازعات کو ختم کرکے فلم انڈسٹری میں ہونے والی ایک بڑی جنگ جیت لے گی۔بحیثیت عورت مجھے فلم ’’پدماوتی‘‘ کا حصہ ہونے اور اس کی کہانی منظر عام پر لانے پر فخر ہے۔ فلم شیڈول کے مطابق یکم دسمبر کو ریلیز ہونی چاہئے، فلم کے خلاف احتجاج غلط اور افسوس ناک  ہے۔ انڈسٹری میں یہ صرف فلم پدماوتی کی نہیں بلکہ ایک بڑی جنگ ہے۔ دوسری جانب راجپوت برادری نے فلم ریلیز کرنے پر پرتشدد احتجاج کی  دھمکی دی  اور مطالبہ کیا ہے کہ فلم کی ریلیز روک دی جائے۔
 

شیئر: