Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمن سفیر کی وزارت خارجہ میں طلبی

ریاض.... سعودی عرب میں جرمن وزیر خارجہ سگمار جبرئیل کے متنازعہ بیان پر احتجاج کرتے ہوئے اپنا سفیر واپس بلالیا۔ سعودی وزارت خارجہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے جرمن وزیر خارجہ کے متنازعہ بیان پر شدید الفاظ میں احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ بیان بے بنیاد اندازوں پر مبنی ہے جس کی وجہ سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہونے کا امکان ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ وزیر خارجہ کا بیان جرمن حکومت کے موقف کی عکاسی نہیں کرتا۔ جرمن حکومت دہشت گردی کے انسداد میں سعودی عرب کی شریک ہے۔ سعودی عرب اور جرمن حکومت خطے کے امن و استحکام کیلئے مشترکہ کوششیں کررہے ہیں۔ دریں اثناء آج ہفتہ کو ریاض میں متعین جرمن سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے سعودی عرب کی طرف سے باقاعدہ طور پر تحریری مذمت جرمن حکومت کو پیش کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جرمن وزیر خارجہ سگما ر جبرئیل نے ذاتی اندازوں پر مشتمل بیان جاری کرکے دعویٰ کیا تھا کہ لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری سعودی عرب میں نظربند ہیں۔ اس پر سعد الحریری نے بھی تردید کرتے ہوئے ٹوئٹر پر کہا کہ وہ نظر بند نہیں بلکہ سعودی عرب کے مہمان اور جلد پیرس روانہ ہوجائیں گے۔ 

شیئر: