واشنگٹن۔۔امریکا نے افریقی ملکوں سے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کو میزائل پروگرام سے دستبردار کرانے کیلئے اس پر دبائو بڑھائیں۔ یہ بات امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن نے افریقی ملکوں کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹریڈ اینڈ سکیورٹی اجلاس کے دوران کہی۔ ٹلرسن نے کہا کہ تمام اقوام کو شمالی کوریا کے خلاف اقوام متحدہ کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کا احترام کرنا چاہیے۔انھوں نے افریقی ممالک پر زور دیا کہ وہ شمالی کوریا سے سفارتی تعلقات منقطع کر لیں تاکہ اسے میزائل پروگرام سے دستبردار کرانے کیلئے دبائو بڑھایا جاسکے۔