Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور کویت کے درمیان سکیورٹی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

دونوں وزرا نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے اتوار کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں کویت کے اول نائب وزیراعظم، وزیر دفاع و داخلہ شیخ فہد بن یوسف سعود الصباح کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق باضابطہ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات، خاص طور پر منشیات کی سمگلنگ سے نمنٹے کے لیے سکیورٹی تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرا نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے ایکس اکاونٹ پر لکھا ’شیخ فہد بن یوسف سعود الصباح سے ملاقات پر خوشی ہوئی، ہم نے دوطرفہ تعلقات کے دائرہ کار میں موجودہ سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔‘
اس موقع پر معاون وزیر داخلہ ڈاکٹر ہشام بن عبدالرحمن، وزارت داخلہ کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹرخالد بن محمد البتال، ڈائریکٹر محکمہ امن عامہ لیفٹیننٹ جنرل محمد بن عبداللہ البسامی اور دیگرعہدیدار بھی موجود تھے۔
قبل ازیں کویت کے اول نائب وزیراعظم، وزیر دفاع و داخلہ شیخ فہد بن یوسف سعود الصباح سعودی عرب پہنچے تو ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر سعودی وزیر داخلہ نے ان کا خیرمقدم کیا۔

شیئر: