Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفارتخانے کی جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت

بیان میں ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کو مسترد کیا گیا ہے ( فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں سعودی سفارتخانے نے خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کی ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق سفارتخانے کے آفیشل ایکس اکاونٹ پر بیان میں ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کو مسترد کرتے ہوئے مملکت کے موقف کا اعادہ کیا گیا۔
بیان میں متاثرین کے اہل خانہ، حکومت پاکستان اور عوام سے تعزیت اور ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے میں 16 اہلکار جان کی بازی ہار گئے جبکہ آٹھ حملہ آور مارے گئے تھے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ’20 اور 21 دسمبر کی درمیانی رات کو ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی گئی۔

شیئر: