چیف جسٹس نے بلوچستان میں نعشیں ملنے کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد...سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے بلوچستان میں 20 افراد کے قتل کا از خودنوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی بلوچستان سے 3 دن میں رپورٹ طلب کرلی ۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ متعلقہ ادارے بتائیں کہ وہ ایسے واقعات کو روکنے کے لئے کیا کررہے ہیں۔مستقبل میں اس طرح کے سانحات سے بچنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کریں۔واضح رہے کہ تربت کے علاقے بلیدہ سے 15 جب کہ تربت ہی کے علاقے تاجبان سے 5 افراد کی لاشیں ملی تھیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ تمام کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے تھا۔