ٹی وی شوکے بعد بی ایس پی لیڈر کی پٹائی
علی گڑھ۔۔۔میئر الیکشن کے سلسلے میں ڈی ایس کالج کے میدان میں ٹی وی نیوز چینل کی بحث میں بی جے پی امیدوار ڈاکٹر راجیو اگروال ، بی ایس پی امیدوار محمدفرقان اور سماج وادی پارٹی ضلع صدر اشوک یادو موجود تھے ۔ لائیو کاسٹ شروع ہوتے ہی بی ایس پی و بی جے پی حامیوں کے درمیان بحث و تکرار شروع ہوگئی ۔ بی ایس پی کا الزام تھا کہ 1995ء سے میئر بی جے پی کا رہا پھر بھی نکاسی آ ب کا کوئی مناسب انتظام نہیں کیا گیا ، گندگی کا ڈھیر جیسے مسائل جوں کے توں ہیں۔بی ایس پی کا الزام ہے کہ بی جے پی انہیں بولنے نہیں دے رہی،
انہیں چورتک کہا گیا ۔بی جے پی کارکنان کا الزام ہے کہ بی ایس پی حامی وزیراعظم و وزیر اعلیٰ پر نازیبا تبصرے کررہے تھے۔ اس دوران ہنگامہ برپا ہوگیا اورایک گھنٹے کا شو آدھے گھنٹے میں ختم ہوگیا۔شوسے باہر آتے ہی پارٹی حامیوں اور کارکنان میں مارپیٹ شروع ہوگئی ۔ بی ایس پی امیدوار محمد فرقا ن کو کار سے کھینچ کر کپڑے پھارنے کی کوشش کی گئی۔مارپیٹ میں بی ایس پی لیڈر نوشاد زخمی ہوگئے۔ وہاں موجود سماج وادی پارٹی کے مہانگر صدر اسحاق نے جے این میڈیکل کالج پہنچایا۔زخمی نے بی جے پی حامیوں کے خلاف تحریردی ہے حالانکہ انسپکٹر گاندھی پارک رویندر کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ ابھی تک انہیں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔