Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسافروں کاسامان چوری کرنے والا گرفتار

کانپور۔۔۔سردی میں کہر کے باعث ریل گاڑیاں شہر سے باہر ہی روک دی جاتی ہیں۔کبھی کبھار اسٹیشن پر دیر تک کھڑی رہتی ہیں جس سے چوروں کو اچھا خاصا موقع مل جاتا ہے اورچور مسافروں کے سامان پر ہاتھ صاف کردیتے ہیں۔جی آر پی نے ایسے شاطر بدمعاشوں کیخلاف مہم چلارکھی ہے ۔ گزشتہ روز ایک شاطر کو جی آرپی نے گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر رام موہن رائے نے بتایا کہ سٹی سائڈ پل کے قریب گشت پر تھے کہ ایک مشتبہ نوجوان بھاگنے لگا ۔شک کی بنیاد پر ایس آئی امیت پانڈے اور دیگر پولیس اہلکاروں نے اسے پکڑلیا ۔ تفتیش کے دوران اس نے بتایا کہ رات کے وقت مسافروں کو نشانہ بناتاہوں ۔ فی الحال پولیس نے اسکے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا ۔

شیئر: