Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹی کی پیدائش پر 11ہزار کا تحفہ

نئی دہلی۔۔۔بیٹی کی پیدائش پرہیلتھ کیئر کے شعبے میں کام کرنیوالی کمپنی 11ہزار روپے دے رہی ہے۔ آکسی ہیلتھ کیئر نامی کمپنی نے گرل چائلڈ ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کررکھا ہے۔ اس کے تحت کمپنی ہندوستان میں بیٹی کی پیدائش پر 11ہزار روپے دے رہی ہے ۔ یہ رقم کمپنی فکسڈ ڈپازٹ کے ذریعے دیتی ہے۔ بینک میں جمع ہونے والے ان پیسوں کو بچی کی عمر18سال ہونے پر نکالا جاسکتا ہے۔ فکسڈ ڈپازٹ کی ہوئی یہ رقم بچی کو 18سال پورے ہونے پر سود کے ساتھ بینک سے ادا کی جائیگی۔ یہ اعلان کمپنی کے ذریعے ریواولمپک میں ہندوستان کی خواتین کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ۔

شیئر: