Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف جمہوریت کیلئے قربانی دیں،رحمان ملک

اسلام آباد ... سابق وزیر داخلہ اورپیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف جمہوریت کے لئے مخلص ہیں تو تصادم کا راستہ اختیار کرنے سے گریز کریں اور قربا نی دیں ۔ہم بھی ملک اور جمہوریت کے لئے قربانی دے رہے ہیں ۔ اتوار کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک گھمبیر صورت حال سے گزر رہا ہے ۔ ہند ،پاکستان میں انتشار پھیلانے کے لئے فنڈنگ کر رہا ہے ۔سی پیک دشمنوں کی نگاہوں میں کھٹکتا ہے۔ پاکستان کے خلاف امر یکہ ، ہند اور افغانستان کا گٹھ جوڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے کشمیر کی صورتحال پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں ۔ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا ۔ نریندر مودی اپنے ذہن سے غلط فہمی نکال دیں ۔ ایٹمی طاقت ہیں، منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ (ن) لیگ نے تصادم کا راستہ نہ چھوڑا تو جمہوریت کوخطرہ ہو گا ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جو حکومت سازش نہیں پکڑ سکتی اسے حکومت کرنے کا حق حاصل نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ حقانی نیٹ ورک ختم نہیں کرسکتا تو پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کیوں کرتاہے۔

شیئر: