Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ : ہوٹل میں آگ لگ گئی،520معتمرین کو بچالیا گیا

مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ میں معتمرین کے رہائشی ہوٹل میں آگ لگ گئی۔ آتشزدگی سے ایک معتمر زخمی جبکہ 520معتمرین کو بچالیا گیا۔
مزید پڑھیں: مکہ ریجن کے ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان
 تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ محکمہ شہری دفاع  کے ترجمان کرنل نایف الشریف نے کہا ہے کہ شارع الہجرہ میں واقع 10منزلہ ہوٹل میں آج اتوار کو آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر شہری دفاع کی متعدد ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ہوٹل میں رہائش پذیر 520معتمرین کو محفوظ مقام تک منتقل کردیا۔ شہری دفاع کی ٹیم نے ریکارڈ وقت میں آگ پر قابو پالیا۔ ہوٹل میں متعدد ممالک کے معتمرین مقیم تھے۔ 
مزید پڑھیں: مدینہ منورہ : 1130تارکین گرفتار
آتشزدگی تیسری منزل پر واقع فریج میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔دھوئیں کی وجہ سے ایک معتمر کا دم گھٹ گیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔
 

شیئر: