نیروبی۔۔۔نیروبی کی کچی آبادی کی گلیوں میں اتوار کے روز4 لاشیں ملی ہیںجن کی برآمدگی کے بعد جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ یہ بات پولیس ذرائع اور کینیا کے ذرائع ابلاغ نے بتائی ہے ۔3 مردوں اور ایک خاتون کی لاش شہر کے متیری نامی کچی آبادی میں ملی ہیں جو ایک فلش پوائنٹ علاقہ ہے جہاں پر گزشتہ ماہ کے متنازعہ صدارتی انتخابات کے دوران تشدد پھوٹ پڑا تھا ۔ ان انتخابات کا اپوزیشن نے بائیکاٹ کر رکھا تھا ۔یہ بات واضح نہیں ہوسکی کہ یہ لوگ کیسے مرے۔