Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایچ پی کمپنی کے دو نئے گیمنگ لیپ ٹاپ لانچ

ایچ پی کمپنی نے اپنی اومن سیریز کے دو نئے گیمنگ لیپ ٹاپ اومن 15 اور اومن 17  لانچ کر دیئے ہیں۔دونوں ڈیوائسز میں ہائی ریزولوشن ڈسپلے اور جی ٹی ایکس گرافکس دیے گئے ہیں۔اومن 15 میں انٹل کور آئی 5 پراسیسر ، 8 جی بی میموری اور 1 ٹی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔اومن 17 میں انٹل کور آئی 7 پراسیسر ، 16 جی بی ریم اور 1 ٹی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔اومن 17 وی آر کیپیبل بھی ہے۔اومن 15 کی قیمت 80990 ہندوستانی روپے جبکہ اومن 17 کی قیمت 159990 ہندوستانی روپے ہے۔ 
لیپ ٹاپ کے ساتھ دیگر ضروری ایسیسریز الگ سے خریدنا ہوں گی جن میں اومن ماؤس جسکی قیمت 4999 ہندوستانی روپے اور ہیڈسیٹ جو کہ 6999 ہندوستانی روپوں کا ہے۔ دونوں لیپ ٹاپ کو ایچ پی اسٹورز پر فروخت کے لئے پیش کر دیا گیا ہے۔
 

شیئر: