Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان : 3پاکستانی طالبان سمیت 9ہلاک

کابل ۔۔۔ افغان سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 3 پاکستانی طالبان اور داعش کے 95 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ افغان صوبائی گورنر کے ترجمان عطا اللہ کھوگیانی نے بتایا ہے کہ صوبہ ننگرہار اور آچن ضلع میں داعش کے مقامی رہنما ثاقب سمیت 20 جنگجو ہلاک ہو گئے جبکہ طالبان کے 3 جنگجو بھی مارے گئے۔ افغان سیکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے جانے والے شدت پسندوں میں 3 پاکستانی طالبان بھی شامل تھے۔ ضلع چھپرہار میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں بھی داعش جنگجوؤں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔مغربی صوبہ ہرات میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 75 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ افغان فورسز کی طرف سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ ضلع آچن، دیہہ بالا اور لالپور میں داعش کے ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔ مشرقی صوبہ کنڑ میں مقامی رہائشیوں نے فائرنگ کر کے داعش کے 3 عسکریت پسندوں کو مار ڈالاجبکہ 3 زخمی بھی ہو گئے۔ 
 
 

شیئر: