ہلمندمیں نیٹو کی پہلی فضائی کارروائی، منشیات کی تنصیبات تباہ
کابل۔۔۔افغانستان اور مقامی اتحادیوں کے تعاون سے منشیات پیدا کرنے والی تنصیبات اور ذخائر کو تباہ کرنے کی غرض سے امریکہ نے پہلی فوجی کارروائی کی ہے تاکہ پھر سے کمربستہ طالبان کو آمدن کے اس بڑے ذریعے سے محروم کیا جا سکے۔اس اقدام سے قبل بین الاقوامی اتحاد پر تنقید کی جاتی رہی ہے کہ افیون کی تجارت کو ختم کرنے کے سلسلے میں ضروری اقدام نہیں کیا جا رہا۔