جدہ.... مکہ مکرمہ گورنریٹ کے ماتحت قدرتی آفات مرکز نے جدہ شہر میں بارش کی صورتحال کا نقشہ جاری کردیا۔ گورنریٹ نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر واضح کیا ہے کہ حرمین روڈ اور شمالی جدہ میں موسلا دھار بارش ہوئی، ملک روڈ پر درمیانے درجے کی بارش ہوئی۔ المدینہ روڈ، جنوبی جدہ اور صالہ ملکیہ پر بھی درمیانے درجے کی بارش ریکارڈ کی گئی۔ قدرتی آفات کے مرکز نے جدہ کے تمام باشندوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر کا اہتمام کریں۔