Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاسی پناہ کیلئے برہمداغ کی درخواست مسترد

زیورخ... سوئٹزر لینڈ نے برہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کردی ۔ برہمداغ بگٹی نے اس کی تصدیق ایک ٹوئٹ میں کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 7 سال انتظار کرانے بعد سوئٹزر لینڈ نے سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کردی ۔انہوں نے کہا کہ میں بلوچ ری پبلیکن پارٹی کا صدر ہوں اور سیاسی ذرائع سے جدوجہد پر یقین رکھتا ہوں۔ پاکستان کی طرف سے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے جھوٹے الزامات لگائے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ براہمداغ بگٹی کئی برسوں سے خود ساختہ جلاوطنی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

شیئر: