سلمان کے گانے کی وڈیو سوشل میڈیاپر
بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان یوں تو اپنی اداکاری کی وجہ سے بے انتہا مقبول ہیں ہی، اب گلوکاری میں بھی سلمان خان مداحوں میں خاصے مشہور ہورہے ہیں۔سلمان خان کی ایک وڈیوسوشل میڈیاویب سائٹس پر سامنے آئی ہے جس میں وہ ماضی کے مشہور گیت،جب کوئی بات بگڑجائے، پر اپنی آواز کا جادو جگارہے ہیں۔ بتایاگیاہے کہ یہ وڈیو ان کےوالدین کی شادی کی 53 ویں سالگرہ کے موقع پر بنائی گئی ہے۔ اس میں سلمان کا ایک خوشگوار انداز سامنے آیاہے۔