Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسحاق ڈار کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی تصدیق کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد.. نیب نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے میڈیکل سرٹیفکیٹ تصدیق کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ذریعے میڈیکل سرٹیفکیٹ تصدیق کے لئے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بھجوا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کی طرف سے2 میڈیکل سرٹیفکیٹ نیب حکام کو اور عدالت کو پیش کئے گئے تھے۔ ایک برطانوی جبکہ دوسرا ہندوستانی ڈاکٹر سے لیکر بھیجا گیا ۔ 2علیحدہ ڈاکٹروں کے میڈیکل سرٹیفکیٹ دئیے جانے پر نیب حکام نے اس کی تصدیق کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

شیئر: