گوگل کے نئے اسمارٹ فون پکسل ٹو میں صارفین کی جانب سے دورانِ کال آواز صاف سنائی نہ دینے کی شکایات سامنے آرہی تھیں اور اسمارٹ فون خریدنے والے کئی صارفین کا کہنا تھا کہ کال کے دوران اسمارٹ فون سے شور اور بزنگ کی آواز آتی ہے۔
گوگل کی جانب سے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے اپڈیٹ جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ گوگل کے کمیونٹی مینیجر اورن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گوگل جلد ہی پگسل ٹو میں سامنے آنے والے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے اپ ڈیٹ جاری کر دے گا تاہم گوگل کی جانب سے اپ ڈیٹ جاری کرنے کے لئے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ ممکنہ طور پر اپ ڈیٹ کو دسمبر کے سکیورٹی پیچ میں متعارف کروایا جائے گا۔ واضح رہے کہ رواں ماہ بھی گوگل نے اسمارٹ فون کے آڈیو ایشو سے متعلق ایک اپ ڈیٹ جاری کی تھی۔