حافظ محمد شبیر کی سربراہی میں کویتی تاجروں کادورہ پاکستان
جمعرات 23 نومبر 2017 3:00
كويت(محمد عرفان شفیق) حافظ محمد شبیر کوآرڈینیٹر پاکستان ٹوارزم اور سابق ممبر اوپیک نے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران جہاں ایکسپو 2017 کی سرگرمیوں میں کویتی تاجروں کو ہمراہ لے گئے، وہیں انہیں ہزارہ ، مری، نتھیا گلی اور ایوبیہ کی سیربھی کروائی۔
چوہدری عبدالغفور منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے حافظ محمد شبیر کوآرڈینیٹر پاکستان ٹوورازم برائے کویت، کویتی سیاحوں عبداللہ سلیمان اور عبدالرسول سرخرو کو پاکستان میں سیروسیاحت کے حوالے سے خصوصی طور پر ہر قسم کی مدد فراہم کی۔ کویتی بزنسمین پاکستان آکر بہت خوش ہوئے اور پاکستان کو ہر لحاظ سے پر امن قرار دیا۔
غیر ملکی مہمان پاکستان کی مہمان نوازی سے خاصے متاثر ہوئے۔ انھوں نے واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پر وقار تقریب میں بھی شرکت کی۔ غیر ملکی مہمان مختلف مقامات سے اپنے وڈیو پیغامات کے ذریعے دوست احباب کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے رہے۔