کانپور۔۔۔۔اترپردیش میں کانپور کے سجیتی علاقے میں ایک شخص نے بیوی سے جھگڑا ہونے پر اپنے 2کمسن سالوں کو قتل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ ارویا ضلع کے ایانا علاقے کے رہنے والے منوج کی شادی کانپور میں ہوئی تھی۔چند روز قبل گھریلوجھگڑوں سے ناراض ہوکر بیوی میکے چلی گئی۔ منوج بیوی کو لینے جب میکے گیا تو بیوی نے ساتھ چلنے سے انکار کردیاجس پر طیش میں آکر منوج نے رات گئے اپنے 2نا بالغ سالوںانل کمار اور سمیت کمار کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔پولیس نے جائے وارادات پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔پولیس نے قاتل بہنوئی کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا اور اس سے تفتیش کررہی ہے۔