انسداددہشتگردی کے علمبردار ممالک نے عالمی برادری کو سنجیدگی اور مکمل پابندی کا پیغام دیا ہے اس حوالے سے جمعہ کو عربی اخبارات میں شائع ہونیوالے اداریئے
سنجیدگی اور پابندی-الریاض
سعودی عرب ، مصر اور متحدہ عرب امارات اور بحرین نے عالمی برادری کو نیا پیغام سنجیدگی اور مکمل پابندی کا دیا ہے۔ چاروں ملکوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ، دہشتگردی کی فنڈنگ کے سوتے خشک کرنے ، انتہا پسندانہ افکار اور ان کی نشرواشاعت کے وسائل کی مزاحمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ نیز خطے میں امن و استحکام کے ستون راسخ کرنے کیلئے کوشاں رہیں گے۔ چاروں ملکوں نے اس عزم کا اظہار بدھ کو 2دہشتگرد اداروں اور 11دہشتگرد شخصیتوں کو بلیک لسٹ کرکے کیا ہے۔
چاروں عرب ممالک خصوصاً سعودی عرب کو اس بات کا بڑا احساس ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ بیحد ضروری ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ جدوجہد کے بنا بات نہیں بنے گی۔انسداد دہشتگردی کے علمبردار ممالک کو اس امر کا بھی یقین ہے کہ اس عالمی آفت کے خلاف طویل جنگ کیلئے سنجیدگی اور عزم و ارادہ کی پختگی از بس ضروری ہے یہ جنگ مسلسل ہوگی تبھی نتیجہ خیز ہوگی۔ تاہم اس مہم کی کامیابی کی راہ میں خطے کے وہ عناصر بڑی روکاوٹ بنے ہوئے ہیں جو دہشتگردی کی سرپرستی کرکے مخالف جہت میں کام کررہے ہیں۔
قطری حکام ایک طرف تو دہشتگردی سے متاثرین پر گریہ وزاری کا ڈھونگ کر رہے ہیں اور دوسری طرف انسداد دہشتگردی کے نام پر طرح طرح سے دہشتگردی کی ترویج میں حصہ لے رہے ہیں۔ قطری حکام دہشتگرد تنظیموں اور شخصیتوں کی اعلانیہ اور خفیہ ہر طرح سے مدد کررہے ہیں۔
انسداد دہشتگردی کے علمبردار چاروں عرب ممالک نے تازہ ترین بیان جاری کرکے پوری دنیا کو جتا دیا کہ قطری حکام نفرت و عداوت کی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں ، انتہاپسندی کی حوصلہ افزائی اور دہشتگردوں کی سرپرستی پر قائم ہیں ۔ دہشتگردوں کے خلاف کوئی عملی اقدام ابھی تک نہیں اٹھایا۔ انسداد دہشتگردی کے علمبردار ممالک نے پوری دنیا پر یہ بھی باور کرادیا کہ وہ دہشتگرد تنظیموں اور شخصیتوں کا تعاقب ہر جگہ جاری رکھیں گے اور اس سلسلے میں عالمی اتحادیوں کے ساتھ مل جل کر کام کرتے رہیں گے۔
* * * * * * *
دہشتگردی کے قطری اداروں پر ضرب کاری-البلاد