ماسکو ۔۔۔ سوڈانی صدر عمر حسن البشیر نے روسی شہر سوچی میں صدر ولادیمیر پیوٹین سے اپنی ملاقات کے آغاز پر کہا کہ ان کے ملک کو امریکہ سے بچاؤ کیلئے تحفظ کی ضرورت ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکہ سوڈان میں جارحانہ اقدامات کے ذریعے مسلح تنازعے کو ہوا دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ سوڈان میں دارفور کا علاقہ 2003 ء سے مسلسل خونریز تنازعے کا شکار ہے۔