کراچی ...پیپلز پارٹی کراچی کے سابق کے صدر اور رہنما ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ پارٹی چھوڑ کر کہیں نہیں جارہا ۔اپنے ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ پارٹی میں ہی ہوں اور وفادار بھی۔علاج کے بعد واپس آکر دوبارہ سیاست کروں گا۔ اس سے پہلے یہ خبر گر دش کررہی تھی کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے ڈاکٹر عاصم کو ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ دریں اثناءوزارت داخلہ نے سپریم کورٹ کے حکم پر ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکال دیا۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ ڈاکٹر عاصم نے بیرون ملک جانے کیلئے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی تھی۔