عسیرریجن کی کمشنری تنومہ میں سکول بس حادثے میں 23 طالبات زخمی ہوگئیں جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر پہاڑ سے ٹکرا گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع اور ہلال احمر کے امدادی یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں
-
ریاض میں ٹریفک حادثہ ، تیز رفتار گاڑی پل سے گر گئیNode ID: 881976
ابتدائی طبی امدادی یونٹس نے حادثے میں شدید زخمی ہونے والی ایک طالبہ کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا جبکہ یونٹ کے دیگر اراکین نے معمولی زخمی طالبات کو ان کی حالت کے مطابق علاج معالجہ فراہم کیا۔
وزارتِ صحت اور شہری دفاع کی ایمبولینسز کے ذریعے زخمی طالبات کو تنومہ جنرل ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔
ہلال احمر ذرائع کا کہنا تھا کہ زخمی طالبات میں سے 8 کو درمیانے درجے کے زخم آئے جبکہ 14 طالبات معمولی زخمی ہوئیں۔